ایل ڈی اے کمیٹی کے ٹی او آرز کی روشنی میں رپورٹ،افسران کو پیش ہونے کا حکم 

ایل ڈی اے کمیٹی کے ٹی او آرز کی روشنی میں رپورٹ،افسران کو پیش ہونے کا حکم 

  

   لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا  عدالت نے ایل ڈی اے کمیٹی کے ٹی او آرز کی روشنی میں حتمی رپورٹ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسروں کو  پیش ہونے کا حکم دے دیا فاضل جج نے ثناء خورشید کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا  درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پرڈی جی ایل اے نے چائلڈ کیئرکمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنا دی  ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق کمیٹی میں تمام متعلقہ افسروں اور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، ایل ڈی اے کمیٹی تمام عوامی مقامات کا سروے کر کے معذور افراد کی سہولیات کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی کہ خصوصی افراد کو عوامی مقامات پر دستیاب سہولیات کو مزید کیسے بہتر کیا جائے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈاکٹر پرویز حسن کی چائلڈ کیئر کمیشن رپورٹ پر سختی سے عمل کی یقین دہانی کروائی،درخواست گزار وکیل نے ایل ڈی اے حکام سے ملاقات کرکے معذور افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی معاون دنیا بھر سے معذور افراد کیلئے نئے طے ہونے والے قانونی نکات کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے۔

تحریری حکم 

مزید :

صفحہ آخر -