افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر رحمان رحمانی پاکستان پہنچ گئے 

 افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر رحمان رحمانی پاکستان پہنچ گئے 

  

 اسلام آباد (آن لائن) افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ   میر  رحمان رحمانی اپنے دورے پر  پاکستان  پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے استقبال کیا۔ میر  رحمان رحمانی پاکستان میں 31 مئی سے شروع  ہونے والی PAECO کانفرنس میں شرکت کریں گے۔میر رحمان رحمانی پاکستان میں قیام کے دوران اسپیکر قومی سمبلی سمیت اعلی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروع دینے پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔ 

میر  رحمان رحمانی

مزید :

صفحہ آخر -