ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
اسلام آباد (این این آئی) ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل عرفان احمد نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اپنے کیرئیر کے دوران آپ فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور دو آپریشنل ایئر بیسز کی کمان کر چکے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپ بطور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپ بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ (سنٹرل ایئر کمانڈ) بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آجکل آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپ کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپ کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازاجا چکا ہے۔
عرفان احمد