سعودی عرب میں شہزادے اور میجر جنرل کو قید اور جرمانے کی سزا

سعودی عرب میں شہزادے اور میجر جنرل کو قید اور جرمانے کی سزا

  

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ  ریال جب کہ ایک میجر جنرل کو 8سال قید اور ایک لاکھ 60ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے متعدد مقدمات میں میجر جنرل اور شہزادے سمیت اعلی سرکاری عہدیداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں کرپشن، جعلی اسناد، بدعنوانی، اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال اور دیگرجرائم ثابت ہونے پر سنائی گئی ہیں۔فوجداری عدالت نے جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہیاسی جرم میں مدد کرنے پر ایک سرکاری افسر کو ڈیڑھ سال قید اور 50ہزار ریال کی سزا سنائی گئی ہے۔اسی طرح وزارت داخلہ میں سیکیورٹی کے ایک سیکٹر کمانڈر کو ذاتی فائرے کے لیے میجر جنرل کے عہدے کے ناجائز استعمال اور نجی کاروبار کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 8سال قید اور ایک لاکھ 60ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔علاوہ ازیں ایک نان کمیشنڈ افسر کو بھی جعلسازی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3سال قید اور  لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایک بڑے اعلی انتظامیہ عہدیدار کو بھی جعل سازی اور عہدے کے غلط استعمال پر 2 سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سزا

مزید :

صفحہ آخر -