خاتون اول کے غریب و تعلیم دوست اقدامات کاسلسلہ جاری

خاتون اول کے غریب و تعلیم دوست اقدامات کاسلسلہ جاری

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) خاتون اول بشریٰ عمران کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔ اس ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق و تدوین ہو گی۔ خاتون اول کے غریب و تعلیم دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور لاچار طبقات کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ قبل ازیں خاتون اول مختلف شہروں میں قائم پناہ گاہوں، لنگر خانوں، دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی نمایاں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کو غریب و نادار طلبہ و طالبات، پسماندہ طبقات اور تعلیم دوست افراد کیلئے ہمیشہ کھلا رکھا جائے گا۔ ریسرچ سینٹر کو دارالامان، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پنجاب بھر میں قائم جیل خصوصاً بچوں اور خواتین کی جیلوں کے علاوہ سکول، کالج، یونیورسٹیز اور سرکاری و نجی مذہبی تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، جامعہ نعیمیہ، اوقاف ریسرچ سنٹرز کے ساتھ جدید تحقیق کے لئے منسلک کرنے کیلئے ایم او یو کئے جا رہے ہیں۔

خاتون اول

مزید :

صفحہ اول -