تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا معیشت نہیں سدھر سکی، 3سالہ اقتدار نے عمرا ن خان کو بری طرح بے نقاب کر دیا: بلاول بھٹو

تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا معیشت نہیں سدھر سکی، 3سالہ اقتدار نے عمرا ن خان کو ...

  

کراچی، اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تین سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ تو آگیا مگر معیشت نہیں سدھر سکی۔ پاکستان کے 16 فیصد عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، نوے روز میں سب بہتر کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب تک کچھ نہیں کر سکے، معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے، اگلے دن کابینہ مسترد کر دیتی ہے۔ 90 روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اوراگلے 813 دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔ اپنے  ایک بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کرعمران خان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اورملک کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔ایف بی آر کے چاراوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے تین چیئرمین بدل دئیے مگرعمران خان معیشت میں سدھار نہ لاسکے، تین سالوں میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا مگر عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ قائدانہ صلاحیتوں سے ملک آگے بڑھتا ہے، بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جسکی معاشی اورزرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں، مستقبل میں نوجوانوں کواگرکوئی روزگارفراہم کرسکتا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔

 بلاول بھٹو  

مزید :

صفحہ اول -