ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر  اعجاز فاطمہ کو سپرد خاک کردیا گیا

    ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر  اعجاز فاطمہ کو سپرد خاک کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیا الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کا جنازہ ان کی رہائش گاہ بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا گیا جبکہ نماز جنازہ ضیا الدین یونیورسٹی لنک روڈ کیمپس میں واقع ضیا جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،ناصر شاہ  بیرسٹر مرتضی وہاب،سعید غنی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیا الدین اسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں، مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔1952  میں ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے ناظم آباد میں پہلے ضیا الدین اسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سمیت دیگر نے ڈاکٹر عاصم سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -