آن لائن تعلیم کیلئے تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کیا ہے،سعید غنی 

 آن لائن تعلیم کیلئے تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کیا ہے،سعید غنی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن تعلیم کے آسان حصول کے لئے تمام ممکنہ ذرائع کو استعمال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو،  ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ، نون ایپ کے عبدالحد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ نون (noon) نامی تعلیمی موبائل ایپ کے ذریعے کلاس نہم تا انٹر تک کے طلبہ و طالبات کو آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی تیاری کے حوالے سے بچوں کو سہولیات کی فراہمی ہے. انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے اس وقت ملک بھر میں 10 لاکھ جبکہ صوبہ سندھ میں ڈھائی لاکھ بچے رجسٹرڈ ہوچکیں ہیں  مگر ہم چاہتے ہیں کہ اس موبائل ایپ میں رجسٹرڈ ہونے کے لئے لنک ایس ای ایل ڈی کے تحت ہو۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن تعلیم کے آسان حصول کے لئے تمام آپشن کو استعمال کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نون نامی ایپ میں بھی طلبہ کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو اور سندھی زبان میں بھی تمام ہدایات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ تعلیم سندھ نے مائیکرو سوفٹ کے تعاون سے طلبہ اور اساتذہ کو آن بورڈ لیا ہے ہم دیگر ذرائع کو بھی استعمال کریں۔

مزید :

صفحہ اول -