گورنر نے نجی یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹے کی منظوری دیدی

    گورنر نے نجی یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹے کی منظوری دیدی

  

  پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے داخلہ کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی، گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ کی تمام اعلی جامعات کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق تمام صوبائی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جامعات میں اقلیتوں کیلئے داخلہ لینے کیلئے 15  دن میں ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کو ارسال کریں تاکہ اعلی جامعات میں داخلہ کیلئے اقلیتی کوٹہ کو عملی طور پر نافذ کیا جا سکے، مراسلہ کے مطابق میڈیکل، انجنئیرنگ یونیورسٹیز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ پرعملدرآمد نہیں ہو گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کے اس قابل قدر اقدام سے صوبہ میں موجود اقلیتوں کیلئے اعلی تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -