کرونا ویکسی نیشن سنٹرز میں بدنظمی واقعات معمول، شہری مایوس

کرونا ویکسی نیشن سنٹرز میں بدنظمی واقعات معمول، شہری مایوس

  

 خانیوال (بیورو نیوز)  کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں بدنظمی کے واقعات معمول بن گئے۔عوام کا رش کم کرنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں،اور ویکسی نیشن سنٹرز فعال کئے گئے ہیں لیکن ہسپتالوں میں عملہ کے روئیے کی وجہ سے شہری انتہائی مایوس ہیں، شہریوں کا کہنا ہے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

رش سے بچنے اور گھروں کے قریب ہونے کی وجہ سے وہ ہسپتالوں میں ویکسین کے لئے جاتے ہیں لیکن ہسپتالوں میں ویکسی نیشن سنٹرز پر تعینات عملے کا انکے ساتھ برتاؤ انتہائی نامناسب ہے۔ شہریوں کے مطابق ویکسین کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ہسپتالوں میں ویکسی نیشن سنٹرز میں دو شفٹیں کردی گئی ہیں جبکہ دوسری شفٹ میں ہسپتالوں میں صرف من پسند افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے اور عام شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی جارہی اس حوالہ سے حکومت اقدمات اٹھائے۔شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدنظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -