مردان موبائل فونز اور منشیات  سمگل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

مردان موبائل فونز اور منشیات  سمگل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) تھانہ سٹی پولیس نے اسلحے کی نوک پر موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے والے دو ملزمان سمیت دو منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا سماجی جرائم کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات پر سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان کی نگرانی اور ایس ایچ ا و مقدم خان کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر شہری سے موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے والے دو ملزمان حضرت نبی سکنہ محبت آباد اور عبدالرحمن سکنہ پشاور حال امان گڑھ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر مال مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور واردارت میں استعمال کرنے والا اسلحہ پستول برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے دو منشیات سمگلر عبد الصمد سکنہ ٹل ہنگو حال پشاور اور فیصل سکنہ بغدادہ کو گرفتار کرکے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2386گرام چرس برآمد ہوکر انکے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید :

صفحہ اول -