یوم تکبیر، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں، متوالے پرجوش

یوم تکبیر، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں، متوالے پرجوش

  

ملتان، وہاڑی، اوچشریف، بوریوالا، ماچھیوال، ٹھٹھہ صادق آباد(سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)  ایٹمی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

دھماکوں کی سالگیرہ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گذشتہ روز یوم تکبیر منا یا گیا سالگیرہ کے کیک کاٹے گئے ریلیاں نکالی گئیں،  پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے پر نعرے بازی ہوئی لیگیوں نے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ملتان میں مسلم لیگ ن کی ضلع، سٹی تنظیموں، ونگز کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوئیں جن میں پارٹی قائدین نے خطابات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میاں نوازشریف کی ہی جرآت تھی کہ جنہوں نے امریکہ جیسی طاقت کو  نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں پاکستان میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو باقابل تسخیر بنا دیا پوری قوم آج بھی میاں نواز شریف کی جرآت کی معترف ہے آج کے حکمران بزدل اور نااہل ہیں ملک کو تباہی کے دھانے کے طرف لے جارہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت ہی آ کر ملک کو مسائل سے نکالے گی آج بھی جہاں کہیں بھی ضمنی الیکشن ہوئے ہیں عوام نے مسلم لیگ ن کو ہی منتخب کیا ہے۔سٹی تنظم کے زیراہتمام سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں شیخ طارق رشید، ملک انور علی، ملک آصف رسول رجوانہ، منیر اختر لنگاہ، طارق امیر عباسی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیگی کارکنوں نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی لیگی رہنما ؤن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پوری قوم میاں نواز شریف کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو یہ میاں نواز شریف کے مرہون منت ہے انہوں نے کسی طاقت کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ملک میں ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا،  مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے زیراہتمام پریس کلب میں ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کا کیک ضلعی صدر محمد بلال بٹ کی صدارت میں جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز. سٹی صدر رانا شاہدالحسن کاٹ رہے ہیں. شہزاد مقبول بھٹہ.شاہد لودھی،راو ابرار علی،عابد باکسر،طارق امیر عباسی،جعفر علی شاہ. ارشد بوٹا،آصف رفیق رجوانہ،حنیف شاہد،عمر فاروق بھٹی.مطیع الحسن بخاری،برگیڈئیر قیصر مہے،عمران ارشد. اسلم ہمائیوں،زاہد لال بھٹی،قسور بھٹی رسالت شیروانی،منیر اختر لنگھاہ.مسعود قریشی.مرزا فرخ بیگ ایڈوکیٹ. ملک شاہد ایڈوکیٹ.اکرم بھٹی ایڈوکیٹ.ملک آصف کمبوہ.عقیل انصاری. رفیق کریمی. خالد انصاری. شیخ مقصود احمد. رانا طاہر رزاق.رانا اشتیاق احمد.راو حسیب پاشا.و دیگر ہمراہ ہیں.،ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سلطانہ شاہین کی قیاد ت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک خواتین نے  چونگی نمبر 8سے چوک کچہری تک مارچ کیا لیگی خواتین نے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے خواتین پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں خواتین نے سروں پر پارٹی پرچم بھی لپیٹے ہوئے تھے چوک کچہری پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ شاہین نے کہا کہ یہ میں نواز شریف کی ہی جرات تھی کہ پاکستان ایٹمی دھماکے کرنے میں کامیاب ہوا میاں نواز شریف نے مشکل وقت میں کسی کی پرواہ کئے بغیر ایٹمی دھماکے کئے اور ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا آج  پاکستان پوری دنیا میں سر اٹھا کر جینے کی طاقت رکھتا ہے لیکن نا اہل اور بزدل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر ہے مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردارمحبوب کیتھران نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ اس ملک و قوم کے فلاح و بہبود کے لیے کام کیا 28مئی1998میں میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کو یہ واضح کر دیا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جو دشمن کا وجود کبھی بھی اس صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے آج پاکستان کا شمار دنیا کے ایٹمی ممالک میں ہوتاہے اور پاکستان اپنے خلاف بولنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا جانتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملتان کے سینئر نائب صدر رانا انار گل کی رہائش گاہ پر 28مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر رانا انار گل نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے اس دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان ایٹمی قوت بن چکا ہے اب پاکستان کو کوئی بھی میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ یہ بھی میاں نواز شریف کا کارنامہ ہے جنہوں نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ اس موقع پر تقریب میں رانا حسین احمد صابر، چوہدری انوار الحق، رانا الیاس، نعمت اللہ خان، محمد عمران، محمد رشید، محمد امجد، محمد طارق و دیگر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر یومِ تکبیر کا کیک کاٹا گیا۔مسلم لیگ ن پی پی 234 کی تنظیم کے زیر اہتمام 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں کیک کاٹنے کی تقریب  اور واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید مسلم لیگ ن پی پی 234 کے صدر سعید اختر چودھری شیخ ظفر شہزاد میاں نیرب خورشید اکبرعلی سندھو نیامت علی گوجر چیئرمین یونس بھٹی حاجی عبدالرحمن فہد نیاز ودیگر نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امت مسلمہ کی جرآت مند قیادت اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف ہمارے اس ازلی دشمن بھارت جس نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا کے 6 ایٹمی دھماکوں کے مقابلہ میں 7 ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پہلے اسلامی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا بلکہ پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنادیا لیکن سلیکٹڈ اناڑی اور کھلاڑی وزیراعظم نے ایٹمی طاقت کے حامل ملک کو مسائل کی گرداب میں پھنسا دیا ہے اور اب عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ہر موقع پر این آر او نہیں دوں گا کی گردان پڑھنے کے علاوہ کچھ ڈیلیور نہیں کیا جارہا بھارت جو نفسیاتی طور پر  کبھی پاکستان سے خائف رہتا تھا اب ناکام خارجہ پالیسی سے پاکستان کو تنہاء اور کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنے جرآت مند لیڈر میاں نواز شریف کو مضبوط بنانے اور دوبارہ وزیراعظم بنانے کے لیے باہر نکلیں اگر موجودہ حکمران مزید اقتدار میں رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری ملک بھر کے سیاسی قائدین اور مقتدر قوتوں پر عائد ہوگی ریلی کے شرکاء نے پاکستان یوم تکبیر میاں نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف  نعرے لگائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے یوم تکبیر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجودمسلم لیگ ن کے قائدسابق و زیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا،اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، عالمی سطح پرمیاں نوازشریف کو بہت لالچ دئیے گئے کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کریں لیکن انہوں نے ملکی دفاع اورعوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل دلایا۔لوگوں نے عوام دشمنوں کو پہچان لیا ہے،میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت ضروربنے گا،انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں نے ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی معیشت جو کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہی تھی وہ آج نالائق اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مائنس پر ہے  مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے 28 فروری کے روز ایک قومی لیڈر نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا،نواز شریف ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے ملکی بقااور سلامتی کو مقدم سمجھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے یہ ثابت کر دکھایا تھا کہ وہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے پر کوئی دبا یا سمجھوتہ نہیں کرتے،آج ہمارا دشمن صرف اور صرف ہم سے اس لئے خائف ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہے میاں نواز شریف پر آج بھی ناصرف پاکستانی قوم بلکہ پوری اسلامی دنیا کو فخر ہے میاں نواز شریف قومی ہیرو ہیں وہ جلد وطن واپس آئیں گے اور دوبارہ ملکی ترقی اور اسکے دفاع کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے،انکا دل آج بھی پاکستانی قوم کیلئے دھڑکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما    و ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک تقریب میں صحافیوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم ملک کو ایٹمی قوتوں میں شامل کرنے والے تمام سائنسدانوں کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر طاقت بنانے میں کردار ادا کیا اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں سازش کر کے نکالا نا جاتا تو آج ملک معاشی دھماکا بھی کر چکا ہوتا اور ترقی یافتہ اقوام کی جانب گامزن ہوتا  پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 23سال مکمل ہونے کی خوشی میں جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی یومِ تکبیر منایا گیا یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر سامنا آیا مسلم لیگ ن ناسکو سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کی تقریب کا انعقاد کرکے کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئیں، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطا الرحمن ضلع صدر ن لیگ خانیوال چوہدری ضیا الرحمن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو دھماکے کرکے ملک کا دفاع  ناقابل تسخیر بنایا ہمارے قائد میاں نواز شریف نے مغربی دبا اور ڈالرز کی آفر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دھماکے کیے، یوم تکبیر  پاکستان کے دشمنوں  کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو فوری جواب دیا جائے گا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران کارکنان را معین اسلام، اصغر رندھاوا، قاسم علی، آفتاب حسین، زرتاش رضا ودیگر موجود تھی۔

یوم تکبیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -