عوامی مسائل حل کریں یا حکمران گھر جائیں، آصف محمود اخوانی 

عوامی مسائل حل کریں یا حکمران گھر جائیں، آصف محمود اخوانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے رہنما آصف محمود اخوانی نے کہاہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکاہے حکومت کا احتساب کا نعرہ پٹ چکا ہے،وزیر اعظم نے اپنے ارد گرد ان لوگوں کو بٹھا رکھا ہے جو خود قابل احتساب ہیں انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا بحران پیدا کرنے والے کتنے لوگ پکڑے گئے۔ تحریک انصاف نے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

قومی اداروں کو متنازع بنایا۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے ہوں گے یا گھر جانا ہوگا،انہوں نے کہاہے کہ دنیا بھر میں موجود حکومتیں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے مالی حالات بہتر کرنے کے لئے معاشی پالیساں بناتے ہیں لیکن افسوس پاکستان میں غریب عوام کا بجٹ وہ بناتے ہیں جنہوں نے کبھی آٹا، چینی، گھی، دال، اور سبزی تک خریدی نہیں ہیں ان کو کیا معلوم کہ 15ہزار روپے تنخواہ لینے والے غریب مزدور کے کیا مسائل ہیں۔
آصف محمود اخوانی