ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورکا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورکا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشیدکی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاوراشفاق تاج اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمدفاروق خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیااور 41مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کی رہائی کے بھی احکامات دیئے۔ انہوں نے تمام بیرکس، جیل ہسپتال، ذہنی امراض وارڈ، لنگر خانہ، زنانہ بیرک اور جوینائل بیرک کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ سیشن جج اشفاق تاج نے کوروناوائرس کی روک تھام کیساتھ ساتھ صفائی اورمجرمانہ ذہنی معذورو عام ذہنی معذورافراد پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں جبکہ سائیکاٹرک وارڈ میں سکیورٹی کیمرہ لگانے کے بھی احکامات دیئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کوجیل کے اندر نئی تعمیراتی کاموں اور مجوزہ تعمیرات پر بریفنگ دی۔ مزید براں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے احاطے کو مزید سرسبز کرنے کے احکامات بھی صادرکئے۔آخر میں کورونا کی روک تھام کے تناظر میں 41مختلف معمولی نوعیت کے جرم میں قیدافراد کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ 

مزید :

صفحہ اول -