نیشنل بینک مردان میں 1 کروڑ 25 لاکھ کے فراڈ کا انکشاف
مردان (بیورورپورٹ) نیشنل بنک نوشہرہ روڈ مردان کے برانچ میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے فراڈ کا انکشاف ہواہے بنک حکام نے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ بنک کے آڈٹ کے دوران حساب کتاب چیک کیاگیا تو اس میں فرق پایاگیا جس پر کیشیئر نے گھر سے چابیاں لانے کا کہہ کر غائب ہوگیا بنک کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں معاملہ آنے کے بعد انہوں نے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔