لودھراں، پٹواریوں کی بھرتیوں میں میرٹ نظرانداز، سیاسی دباؤ پر آرڈرز جاری کرنیکا انکشاف

لودھراں، پٹواریوں کی بھرتیوں میں میرٹ نظرانداز، سیاسی دباؤ پر آرڈرز جاری ...

  

 لودھراں (بیوررپورٹ) ضلع لودھراں میں پٹواریوں کی بھرتی میں عوام کے رکھوالے عوام کو انصاف دینے والے سرکاری افسران نے ہی عوام پر ڈاکہ مار دیا فی پٹواری بھرتی لاکھوں روپے لے کر پٹواری بھرتی کرنے کے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 انکشافات منظر عام پر محتاط اندازے کے مطابق ضلع لودھراں میں پٹواریوں کی بھرتی کیلئے تینوں تحصیلوں میں کروڑں کی کرپشن کے انکشافات منظر عام پر ریونیوبورڈ پنجاب کے احکامات کے مطابق میرٹ لسٹ ایک سال تک اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے باہر آویزاں کرنے کے احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا بورڈ آف ریونیو پنجاب کے لیٹر نمبر23RDفروی2021تمام اسسٹنٹ کمشنروں ریونیوں ایڈ منسٹریٹروں وومن اپرول آفیسر کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ شیڈول کے مطابق تعلیمات سپیڈ ٹیسٹ 40WPMکے مطابق پٹواریوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے لیکن مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکام پر ضلع لودھراں کی اعلیٰ شخصیت اور اعلیٰ حکام کی طرف سے دباؤ تھا جتنا جلدی ہوسکے ان کے آرڈر جاری کیے جائیں۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -