جنوبی وزیرستان: سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈ میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف

   جنوبی وزیرستان: سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈ میں بڑے پیمانے پر خورد برد ...

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈ میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف،ایجوکیشن آفیسر اور کمیٹی ممبران کی ملی بھگت سے فرضی تصویر بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دے کر سرکاری فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کمطابق جنوبی وزیرستان کے سرکاری سکولوں کی مرمتی اور دیگر ضروریات کیلئے حکومت کی جانب سے پی ٹی سی پروگرام کے تحت فراہم کردہ  کروڑوں روپے کے فنڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیایوں کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق ایجوکیشن حکام سکولوں کو فنڈ دینے کا فارمولا ایجوکیشن افس میں اثرورسوخ کے پیمانے پہ ملتا ھے، فنڈ ریلیز ہوتے ھی پہلا کام افس میں بیٹھے ھو? اھلکاروں کی مٹھی گرم کرنی ہوتی ھے جس سکول کا بجٹ جتنا زیادہ ھوگا اس حساب سے پرسنٹیج دی جارھی ھے، زرائع کے مطابق ایجوکیشن آفس حکام اور پی ٹی سی سیکرٹریوں کے مابین گھٹ جوڑ کے باعث لاکھوں روپے سکولوں پر خرچ کیئے بغیر جیب میں ڈال دیتے ہیں، تاہم جب اس سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی موقف لینے کیلئے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا لیکن اس نے فون کال آٹینڈ نہیں کی، سوسائٹی رہنما مدانور اور شیرزادہ محسود نے صوبائی وزیر تعلیم سے اس ضمن میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -