تمام سرکاری محکموں کو جون تک اشتہارات کی مد میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت 

  تمام سرکاری محکموں کو جون تک اشتہارات کی مد میں بقایا جات ادا کرنے کی ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات  و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو اشتہارات کی مد میں بقایات جات25 جون 2021سے پہلے جلد از جلد ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن محکموں کے پاس فنڈز موجود ہیں اور ان کے ذمے اشتہارات کے بقایاجات ہیں تووہ بذریعہ چیک، بینک ڈرافٹ یا پیمنٹ آرڈر بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات کو مذکورہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے۔محکمے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبارات اورایڈورٹائزنگ ایجنسیاں اشتہارات کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کیلئے بار بار انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں۔محکمہ اطلاعات نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جن محکموں کے پاس فنڈ موجود نہیں ہیں وہ محکمہ خزانہ سے اس بابت میں رجوع کریں تاکہ اشتہارات کے بقایاجات جلد سے جلد ادا کئے جاسکیں۔ اسی طرح محکموں کے فیلڈ فارمیشنز /ضلعی دفارتر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ15 جون سے پہلے پہلے اشتہارات کی مد میں واجب الادا رقم بذریعہ چیک بھیجیں بصورت دیگرچیک لیپس ہونے کی ذمہ داری محکمہ اطلاعات پر عائد نہیں ہوگی۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے اس ضمن میں بروقت ادائیگی نہ کرنے والے سرکاری محکموں کے اشتہارات بند کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -