صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول بل ایوان میں پیش

صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول بل ایوان میں پیش

  

 پشاور(نیوز رپورٹر)  خیبر پختونخو ااسمبلی کا اجلاس جمعے کو اسپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج 28مئی ہے اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے اپنی ایٹمی صلاحیت کا برملا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہ ایٹمی پروگرام قوم کے لئے زوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے  جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دیکر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی تھی۔مسلم لیگ ن کے سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی شروعات بھٹو کے دور میں ہو ااور ایٹمی دھماکے نواز شریف کے دور ہوئے۔انہوں نے کہا  کہ ایٹمی پروگرام کے مختلف مراحل میں کردار ادا کرنے والے سائنسدان اور وہ سیاستدان جنہون نے اپنے ادوار  میں ایٹمی پروگرام کے لئے ماحول سازگار بنایا اور خصوصی طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہین۔دیر سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک بادشاہ صالح نے توجہ دلاو نوٹس پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں غیر ملکی امداد سے صوبے کے شمالی اضلاع میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے تھے، ان منصوبون میں سے حلقہ پی کے 10آپر دیر کے لئے منی ہائیڈل پاور کے کئی منصوبے شامل ہیں جن میں سے ایک دو کے اعلاوہ باقی تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی ان منصوبوں میں تاخیر کے وجوہات معلوم کرنے کے لئے انکوائری آرڈر کرے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر پہلے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی جاچکی ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔صوبائی وزیر قانون فضل شکور  نے خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول بل مجریہ 2021ایوان میں پیش کردیا۔جماعت اسلامی کے عنایت  اللہ نیتحریک التوا پیش کرتے ہوئے این ٹی ایس کے زریعے کی جانے والی اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے بارے میں تفصیلی بحث کرنے کے لئے ایوان کی معمول کی کاروائی معطل کرنے کی درخواست کی۔صوبائی وزیر اکبر ایوب کی جانب سے تحریک التوا کی مخالفت نہ کرنے پر ایوان نے تحریک تفصیلی بحث کے لئے منظور کردی۔

مزید :

صفحہ اول -