”یوم تکبیر“پاکستان مسلم لیگ (ن)  ضلع خیبر نے باڑہ پریس کلب  میں باقاعدہ کیک کاٹ کر منایا گیا 

”یوم تکبیر“پاکستان مسلم لیگ (ن)  ضلع خیبر نے باڑہ پریس کلب  میں باقاعدہ کیک ...

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) 28 مئی "یوم تکبیر " پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خیبر نے باڑہ پریس کلب میں باقاعدہ کیک کاٹ کر منایا گیا۔ تقریب میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے مسلم لیگ ن کے قائدین اور سینکڑوں کارکنان سمیت باڑہ تاجران صدر علی محمد نے درجنوں تاجران سمیت شرکت کی۔نوازشریف نے عالمی دبا ورد کرکے ایٹمی دھماکوں کا دلیرانہ فیصلہ کیا 28 مئی جہاں پاکستان کی سلامتی، سالمیت خود مختاری کا دن ہے وہیں قائد محترم میاں نواز شریف کی جرات، بہادری، عظمت اور ان کی پاکستانیوں سے لازوال محبت کو سلام پیش کرنے کا بھی دن ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خیبر صدر اصغر خان، سابق فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی،صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ آفریدی، ساجد خان، ملک سید غاجان، ملک سردار اعظم، باڑہ تاجران صدر علی محمد اور دیگر نے باڑہ پریس کلب میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد پروگرام سے اپنے خطابات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے جوہری عمل کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔سابق فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف نے عالمی دبا ورد کر کے ایٹمی دھماکوں کا دلیرانہ فیصلہ کیا جس نے بھارتی غرور اور تکبر کو جلا کر خاک میں ملادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع و مفاد کیلئے قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔ نواز شریف نے پاکستان کو دنیا میں عظیم ملک بنا کر پوری دنیا کے دباو کو مسترد کرکے اٹمیی دھماکے کیں جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -