بچے، خاوند قتل؟ خاتون آشنا سمیت گرفتار، 72گھنٹے اہم

بچے، خاوند قتل؟ خاتون آشنا سمیت گرفتار، 72گھنٹے اہم

  

 ملتان (  خصو صی  رپورٹر  ) حامدپورکنورہ میں تین بچوں کی ہلاکت  اور ان کے والدکی مبینہ خودکشی کے معاملے پرسمیرا  بی بی نے بچوں اور خاوند خادم حسین کو زہر دینا کا اقرار جرم کرلیااور اپنے آشناکاشف کو بھی بستی گرفتار کروایا،، ماں نے اقرار جرم کر لیا۔تفتیش نے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 اہم رخ اختیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چندروز قبل تھانہ مظفرآبادکے علاقے انسانیت سوز واقعہ رونما ہواجس میں تین بچے عطائی کی زہریلی دوائی پینیسے دم توڑگئے تھے مگر پولیس نے اس واقعہ کی جدیدطریقہ سے تفتیش کا عمل شروع کیاو حقائق کچھ اورہی سامنے آئے جس میں پولیس کے مطابق تین بچوں کی والدہ سمیراں بی بی نے اپنے آشناکاشف سمیت تین افراد کے ساتھ مل کر زہریلا مواد کھلایاجس کے بعد بچوں کی حالت غیرہوگئی تھی ایک موقع پر زندگی کی بازی ہارگیاتھا دونشترہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے تھے بعدازاں سمیرا بی بی نے اپنے شوہر خادم حسین کو بھی زہردیکر اسے بھی موت کی آغوش میں سلادیاتھا،پولیس نے سمیراں بی بی کو گرفتارکرکے تفتیش کا دائرہ کاروسیع کیاگیاتو تفتیش نے ایک نیارخ ہی اختیارکرلیاجس میں حقائق بہت ہی مختلف سامنے آئے،سمیراں بی بی نے بچوں اور خاوند خادم حسین کو زہر دینا کا اقرار جرم کرلیااور اپنے آشناکاشف کو بھی بستی لنگڑیال سے گرفتار کروایا،سمیراں بی بی کی نشاندہی پر بچوں کو دیئے جانیوالا زہر بھی گھرکے عقب میں واقع گھڑیسے برآمد کرلیا،تفتیش میں یہ ثابت ہواکہ جس رات بچوں کو زہر دیاگیااس رات آشنا کے موبائل کی لوکیشن بھی سمیراں بی بی کے گھر کی پائی گئی، متعلقہ پو لیس کا کہنا ہے کہ آئندہ 72گھنٹوں میں کیس کی تفتیش کو مکمل کرکے اصل حقائق منظرعام پر لائے جا ئیں گے۔

گرفتاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -