زراعت کو ترقی دئیے بغیر معیشت کا پہیہ  چلنا مشکل، ارسلان بلوچ ایڈووکیٹ

 زراعت کو ترقی دئیے بغیر معیشت کا پہیہ  چلنا مشکل، ارسلان بلوچ ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) سنیئر ایڈوو کیٹ ہا ئیکورٹ محمد ار سلان خان بلو چ نے کہاہے کہ معیشت کا پہیہ اس وقت چلتا ہے جب صنعت اور 
(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

زراعت کو ترقی دی جائے مگر یہاں زراعت بھی انہطاط کا شکار ہے کاشتکارکو اس کی فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ کھاد بیج کی قیمتیں آسمان پر ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرے اور ریلیف دے۔ موجودہ حکومت نے شروع دن سے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کو ریاست مدینہ کی طرح چلائیں گے اور اس ملک سے کرپشن کو دور کرکے ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر کریں گے۔ مگر تمام تر کوششوں کے باوجود ملک کی معاشی ھالت ابتر ہے اور دن بہ دن مہنگائی اور آئے دن بجلی اور گیس اور پٹرول کی مد میں لگائے ٹیکسوں نے عوام کی زندگی کو دو بھر کردیا ہے۔ آٹے گھی، چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوسکیں۔ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح بڑے معاشی اہداف کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا بھی ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں عام آدمی دن بددن غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے صنعتوں کا پہیہ جام ہے بے روزگاری عام ہوچکی ہے۔    
ارسلان خان بلوچ