وزیراعظم سے خواتین وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے خواتین وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) ٍوزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ ترقی کا سفر دیہی علاقو ں کی طرف موڑ دیا ہے۔ تاکہ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 وہاں کے عوام بھی ملکی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ ملکی معیشت پر گرفت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے۔ قوم کو جلد اچھی خبریں دیں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اولین  ماضی میں اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ ایک طویل عرصے بعد جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ایک علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیاں دور ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا خواتین کی اہمیت سے انکارکرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ خواتین کو اختیارت دیئے۔ تاکہ انہیں مضبوط بنا کر ملکی ترقی کی باگ دوڑ میں شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا سابقہ انتخابات میں نظر انداز ہونے والی خواتین کو ادارو ں میں ایڈجیسٹ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ نے پاکستان کے وقار کو بلند کرنے ملکی معیشت کی بہتری  ملک میں غربت کے خاتمے اور فلسطین کے معاملے پر بھرپور اور دو ٹوک موقف اپنانے پر وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو درخواست پیش کی کہ جنوبی پنجاب خواتین کی تنظیم کو ملاقات کا وقت دیا جائے۔ جس پر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ جلد ہی ملاقات کا ٹائم طے کیا جائے۔۔اس موقع پر نائب صدر جنوبی پنجاب میاں فرزند علی گوھیر، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سہیل خان پی ٹی آئی لیہ کے مقامی عہدیداران  ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ا س موقع پر موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -