راہ چلتی دوشیزہ کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، مقدمہ درج، ایک اوباش گرفتار

راہ چلتی دوشیزہ کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، مقدمہ درج، ایک اوباش گرفتار

  

 گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار)اوباش نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوٖڈ کردی ویڈیو وائرل (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ہونے کے بعد  پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق پولیس چوکی محمود کوٹ کے انچارج محمد یونس حسنانہ نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کی وڈیو بنا کر حراساں کرنے اور بلیک میلنگ کرنے والے دو اوباشوں میں سے ایک اوباش کو حویلی جائیوین سے گرفتار کر کے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ صابر اور عمران،تنویر نامی اوباشوں نے لڑکی کی وڈیو بنائی اور وڈیو بنانے کے بعد اسے بلیک میل کررہے تھے۔ بعد ازاں یہ خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد چوکی انچارج محمود کوٹ محمد یونس حسنانہ نے اس خبر کا سخت ایکشن لیا اور پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان میں سے ایک کو پکڑ لیا اور اپنی ہی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کر دی۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -