علاقائی ترقی، خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، چوہدری آصف مجید

علاقائی ترقی، خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، چوہدری آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدسے ان کی رہائش گاہ پر شہریوں کے وفد نے ملاقات کی  وفد نے چوہدری آصف مجیدکوعلاقہ میں ترقیاتی کام کروانے اوران کے بنیادی مسائل کے حل پر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
انہیں مالائیں اورپھولوں کے ہارپہنائے اوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے خوشی کااظہارکیا، چوہدری آصف مجیدنے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کی عوام کے تمام مسائل حل کراکردم لوں گا، عام انتخابات میں عوام نے جس محبت اورخلوص کااظہارکیاان کاقرض خدمت کرکے اتاروں گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیئے گئے وعدوں کو تیزی سے پورا کر رہی ہے، ایک طرف کئی دہائیوں سے نظرانداز بنیادی سہولیات سے محروم پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انڈسٹری، صنعتی اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے مشکل ترین اور گھمبیر مسائل کا دور ختم ہو چکا ہے، پاکستان کی سمت درست ہو چکی ہے اور ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے،میگاسٹی پیکج کے فنڈزریلیزہوتے ہی شہرمیں بھرپورترقیاتی کام کروائیں اورکوئی گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا، تحریک انصاف جمہوری روایات کے فروغ، قومی ادروں کے استحکام اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری ہے،یہی وجہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی اور پالیسیوں سے مطمئن ہے، اس موقع پرشہریوں کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔
آصف مجید