بچوں سے بدفعلی، درندوں کیخلاف فوری آپریشن کا حکم، لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کیلئے افسروں کو ٹاسک

بچوں سے بدفعلی، درندوں کیخلاف فوری آپریشن کا حکم، لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے معاشرے کے بدترین عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کا حکم (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

دے دیا ہے اس اخلاقی جرم کے عادی افرادکی تھانوں کی سطح پر لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں،اس نوعیت کے مقدمات کی پراگرس رپورٹ فوری طور پر بھجوائی جائے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی طرف سے معاشرے کے ہر طبقے کے جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کے لئے پروفیشنل پولیسنگ کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع بھر میں ایسے بدترین سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کے احکامات جاری کئے جو بچوں کو ورغلا کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر اخلاق باختگی کی انتہا کرتے ہوئے بچوں کے ساتھبدفعلی کرتے ہیں،شرفا سماجی اقدار کی حفاظت میں ایسے ملزمان سے بلیک میل ہو کر بھتہ کی شکل میں پیسے دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ ہم نے بہاولپور کا ہر بچہ اپنا بچہ کے نعرے کے ساتھ ہربچے کو ان   درندوں سے محفوظ بناناہے،انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس نوعیت کے جتنے مقدمات درج ہیں ان کی پراگرس رپورٹ فوری طور پر ڈی پی او آفس بھجوائیں، اسی سلسلہ میں ضلع بھرکے ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے ایریا میں جمعہ کے اجتماعات کے دوران عوام الناس کو آگاہ کیا اور امام مساجد نے اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں بھی اپنا بیان دیا تاکہ عوام اس بارے میں آگاہ رہیں اور اپنے گردو نواح میں نظر رکھیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات میں اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو تفتیشی افسران کو محکمانہ احتساب کے کٹہرے میں کھڑاکر کے پوچھا جائے گا کہ سنگین مقدمات کے ملزمان گرفتار کیوں نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جائے ایسے معاملات معاشرتی امن کے عدم توازن کا باعث بنتے ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر ایسے عادی ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں جو پاکستان کے مستقبل کے معمار بچوں کو   تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق ایسے ملزمان کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت پیش بندی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -