وہاڑی میں آپریشن، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی اراضی واگزار
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے 174ڈبلیو بی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا انہوں نے اس موقع پر ڈھائی کروڑ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
مالیت کی 100کنال زرعی اراضی واگزار کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں سرکاری اثاثوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں ہے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تمام سرکاری مشینری متحرک ہے اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اراضی واگزار