قلعہ قاسم باغ: انٹری گیٹ پر پولیس ناکے، راستے بند، زائرین دھکے کھا کر واپس 

قلعہ قاسم باغ: انٹری گیٹ پر پولیس ناکے، راستے بند، زائرین دھکے کھا کر واپس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)قلعہ کہنہ قاسم باغ کے انٹری گیٹ پر پولیس کے ناکے، بیریئر لگا کر درباروں پر جانے والے راستے زائرین کے لئے بند کر دیئے، دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کاسامنا، چہیتوں کی گاڑیوں کو پروٹوکول کے ساتھ قلعہ پر جانے کی اجازت، درباروں پر حاضری دینے والے شہریوں کو گھنٹہ گھر چوک پر روک کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کوویڈ 19سے قبل بھی زائرین کو (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
گھنٹہ گھر چوک کے قریب پرا ئیویٹ پارکنگ پر گاڑیاں پارک کرنے کی ہداہت بزرگ مر دو خواتین کو گھنٹہ گھر چوک سے دربار حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتان تک پیدل جانا پڑتا ہے بتایاجاتاہے کہ سابق ادوار میں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی پے درپے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں موجود اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، دفاتر، مساجد، درگاہوں، امام بارگاہوں، آستانوں اور اہم سرکاری، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی سیکورٹی بڑھادی تھی اسی حوالے سے ملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ پرجانے والے راستوں پر عارضی طور بیریئر لگا گئے تھے تاکہ کوئی شر پسند عناصر درباروں کی طرف نہ جا سکے ملک میں حالات بہتر اور پر امن ہونے کے بعد مختلف مذہبی، وسیاسی رہنماؤں کی دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اسی ملتان پولیس، لائن، شیر شاہ آئل ڈیو، شیر شاہ روڑ، سے بیریئر ہٹاکر عام ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پرجانے والے روڑ سے درباروں کی طرف جانے والے راستہ پر دیواریں، آہنی جنگلے بھی لگا دیئے گئے ہیں اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک، دولت گیٹ، اسٹیڈیم اور خانقاہ حامدیہ کے اطراف سے آنے والے راستے گذشتہ 15سالوں سے غریب زائرین اور شہریوں کے لئے مکمل طو پر بندہیں جبکہ محکمہ اوقاف، پولیس ایمر جنسی 15،محکمہ آثار قدیمہ، حاجی کیمپ، کے دفاتر بھی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر موجود ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین درباروں پر حاضری دینے کے لئے چھوٹے بچوں،بزرگ مر د و خواتین کے ہمراہ قلعہ کہنہ قاسم باغ آتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درباروں کے اطراف میں جانے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے زائرین کو سخت گرمی میں پیدل چلنا پڑتا تھا لیکن اب دربار بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو گھنٹہ گھر چوک یا پھر دولت گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا جاتاہے پنجاب بھر میں سیکورٹی کے حالات بہترہونے کے بعد صوبہ بھر میں موجود اولیاء کرام کی درگاہوں کے باہر سے سیکورٹی محدود کرکے زائرین کے لئے کھول دیئے گئے ہیں پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مین گیٹ پر بیریئر لگائے گئے ہیں جہاں زائرین کی تلاشی کے باہر اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ دربار کے سامنے موجود مین روڑٹریفک کے لئے کھو لا ہوا ہے، داتا دربار کے سامنے مین روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلا ہوا ہے، امام بری دربار کے سامنے روڑ ٹریفک کے لئے کھلا ہے لیکن بابا بلھے شاہ کے مزار کے سامنے سٹرک عام ٹریفک کے لئے اوپن ہے لیکن گذشتہ 15سالوں سے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جانے والا روڑ سرکاری یا چہیتوں کے گاڑیوں کے علاوہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے زائرین کو پریشانی کا سامنا ہے اس حوال سے شہریوں الحاج اشرف قریشی، شہاب الدین، محمد آصف، خلیل احمد، سلطان محمود، منیر خان، منصور شیخ، اور خالد حسین کا کہنا ہے کہ حکمران اور انتظامیہ ہمیشہ ملتان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں جب پورے پاکستان میں درباروں تک تمام زائرین جا سکتے ہیں تو ملتان میں قلعہ پر عام زائرین کو کیوں نہیں جانے دیا جاتا انہوں نے کہاہے کہ کرونا کی وجہ سے دربار بند ہیں لیکن زائرین کو درباروں کے باہر تک تو جانے دیا جائے تاکہ وہ گیٹ کے باہر کھڑے ہوکر فاتح خوانی کر سکیں۔
انٹری گیٹ