کرونا حملے، ملتان،ڈیرہ میں 5ہلاکتیں، متعدد نئے کیس بھی رپورٹ

 کرونا حملے، ملتان،ڈیرہ میں 5ہلاکتیں، متعدد نئے کیس بھی رپورٹ

  

 ملتان، ڈیرہ، وہاڑی، کوٹ چھٹہ(خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ٍنشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 03 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 793 ہو گئی  زیر علاج کورونا کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 مریضوں کی  تعداد 82 ہو گئی،21 مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 65 مریض زیر علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331 کر دی گئی  ، 236 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 18 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج, فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 56 سالہ نور السلام، 90 سالہ آئشہ بی بی،اور 70  سالہ سرور مائی نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 28 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 793 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جن میں سے 59 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 21مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 65 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 201افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 494 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کا کورونا آئی سو لیشن وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے جہاں اس وقت 236مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 18 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،جن میں سے  95 بستر خالی ہیں،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے۔ ڈیرہ غازیخان میں کرو نا کے مزید دو مریض جاں بحق اور 11نئے مریض سامنے آگئے تفصیل کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں کرونا کے دو مریض کوٹ چھٹہ کا 25سالہ محمد امجد اور علاقہ کالا کا 41سالہ شمس الدین جاں بحق ہو گئے ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 38مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7مریض وینٹی لیٹر زپر ہیں جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پورے ملک کی طرح وہاڑی میں بھی کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تمام ویکسینیشن سینٹرز میں شہریوں کو ویکسینیشن کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال نے وہاڑی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان کو لگائی جانے والی ویکسینیشن سینٹرز ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی, جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا انفارمیشن سیکرٹری ہاشم سلطان, ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد, ڈاکٹر فواد قریشی بھی موجود تھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ اس وقت ضلع وہاڑی میں 8 ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جن میں دو ویکسینشن سینٹر وہاڑی جمنیزیم اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سینٹر  24 گھنٹے کھلے ہیں جہاں شہری 30 سال سے اوپر کے اپنے تصدیقی کوڈ کے ہمراہ اپنی ویکسینیشن کرواسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک دو روز تک روول ہیلتھ سینٹر لڈن میں بھی نیا ویکسینیشن سینٹر کام شروع کردے گا جس سے وہاڑی میں سینٹرز کی تعداد 9 ہوجائے گی ضلع وہاڑی میں اب تک 83028 افراد کو کرونا سے بچاو کی ویکیسین لگائی جاچکی ہے جن میں 8055 فیلڈ ہیلتھ ورکرز جبکہ 74973 شہریوں کو ویکیسین لگائی جاچکی ہے سی ای او ہیلتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال اور اس سے زائد افراد کی بھی رجسٹریشن کا  عمل شروع ہوچکا ہے اس لیے شہری رجسٹریشن کرواکر کرونا ویکسیشن لازمی لگائیں کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچاو کے لیے صرف احتیاط اور ویکینیشن ہی واحد حل ہے اس لیے شہری کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں 30 سال سے زائد عمر کے   تمام شہری اپنا میسج 1166 پر بھی کر اس کے جوابی میسج اور تصدیقی کوڈ کے ساتھ کسی بھی قریبی ویکینیشن سینٹرز پر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں ویکسین کی دستیابی بارے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ اس وقت وہاڑی میں رجسٹریشن کے عمل کے مطابق ویکسین کی کھیپ موجود ہے کوشش ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ ویکسین لگ سکے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد نے کہا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم 24 گھنٹے ویکسین کے عمل کی مکمل نگرانی کررہے ہیں کوشش ہے کہ تمام سینٹرز میں موجود عملہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اس یے ساتھ ساتھ تمام سینٹرز میں ویکیسن کی فراہمی, عملہ کی حاضری طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کام کئے جارہے ہیں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خود اور اپنے عزیز و اقارب کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ اس جان لیوا وباء سے بچا جاسکے  ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کے دوران 2 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ہونیوالوں میں مسٹر جم گلگشت اور ہنٹر سنوکر کلب رشید آباد کا مالک شامل ہیں جبکہ رات 8 بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر  حارث سپر سٹور شاہ رکن عالم کالونی اور بخاری سپر سٹور گلشن مارکیٹ کے خلاف مقدمات درج کرا دئے گئے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جم، سنوکر کلب سمیت 4 کاروباری مراکز سیل کر دئے گئے۔اسی طرح ماسک نہ پہننے پر 22 افراد پر11 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں سیمجموعی طور پر1لاکھ روپے سے زائد  جرمانہ وصول کیا گیا  اسسٹنٹ کمشنر محمداسد چانڈیہ کا اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں کرونا  ویکسینیشن سنٹر کا بھی معانیہ کیا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق کھرل نے ویکسینیشن میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی بعد میں اسسٹنٹ کمشنر محمداسد چانڈیہ نے کورنا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دوکانوں کو سیل کردیا اسسٹنٹ کمشنر محمداسد چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے تحصیل کوٹ چھٹہ میں کرونا کے کیسسز نہیں آرہے لیکن آئندہ بھی ہمیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا جو خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوتی رہے گی۔

خلاف ورزیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -