بہتر پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، روبینہ اختر

بہتر پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، روبینہ اختر

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) ٍتحریک انصاف وومن ونگ جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے اقتدار کے دوران 

(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

غیر پیداواری منصوبوں پر اربوں روپے کے اخراجات ملک کو دیوالیہ کی نہج تک پہنچا گئی تھی اگر وزیراعظم عمران خان اقتدار سنبھالتے ہی معیشت پر توجہ نہ دیتے تو ہم معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکے ہوتے تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی طور پر بہتر پالیسی اختیار کرکے ملکی معیشت کو درست سمت گامزن کردیا ہے یہ بات انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بہتری کی جانب سفر بارے تو تمام معاشی ماہرین بھی اعتراف کررہے ہیں ماسوائے عوام کے مسترد شدہ ٹانگہ پارٹی اپوزیشن سیاستدانوں کو نظر نہیں آرہی اس وقت پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے زر مبادلہ کے ذخائز بتریج بڑھ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کو حکومت کی یہ کامیابیاں کھٹک رہی ہیں اور ان کو ایک ہی مسئلہ درپیش ہے کہ ان کے کیسز ختم کیئے جائیں لیکن وزیراعظم عمران خان اس ملک میں بلاتفریق احتساب کی بنیاد پر عمل پیرا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں جہاں ملک کے عام شہری کو ریلیف دینے جارہی ہے وہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرنے سے صورتحال قدرے بہتر ہوجائے گی معیشت بہتر ہونے پر ہی حکومت پسماندہ علاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اناونس کررہی ہے وزیراعظم ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کی ترقی میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

روبینہ اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -