وہاڑی چوک، کراون فیلیئر سے سیوریج سسٹم بری طرح متاثر

وہاڑی چوک، کراون فیلیئر سے سیوریج سسٹم بری طرح متاثر

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) وہاڑی چوک پر واسا کی 60انچ کی سیوریج لائن پر کراؤن فیلر کے باعث ملحقہ علاقوں میں سیوریج (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

نظام بری طرح متاثر،واسا انتظامیہ نے روائتی طور پر مذکورہ سیوریج لائن کو بوسید ہ قرار دے دیا،اہم چوک پر کراؤن فیلر کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے وہاڑی چوک پر 60 انچ سائز کی سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر  کے واقعہ کے پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کوموقع پر حفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے واسا ترجمان کے مطابق وہاڑی چوک  پر 60 انچ سائز کی سیوریج لائن اپنی طبعی عمر  پوری کرنے کے بعد بوسیدہ ہو چکی ہے اور کچھ عرصہ قبل بھی کراؤن فیلیر  کے واقعات کے بعد 72 انچ سائز کی 500 سو فٹ۔ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے اور نکاسی آب کا سلسلہ بھی جاری ہے مزید برآں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال  نے اہم اور مصروف چوک پر کراؤن فیلیئر کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل ڈویژن حافظ وقاص  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ اسحاق جاوید کو موقع پر طلب کرلیا  اور موقع پر ہنگامی انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -