احتساب عدالت، غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنیکا حکم

احتساب عدالت، غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کیس کی سماعت ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 شیخ شاہد جمال کے خلاف مختلف ریفرنسز کی سماعت 9, 23, 26 اور 29 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمہ کے متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس  زیر سماعت ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ، فیلکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹان، گرین فورٹ پلس اور القریش سمیت دیگر کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے۔

ملتوی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -