مظفر گڑھ، ڈی پی او کیخلاف ہڑتالیں، وکلاء کا آج اہم اجلاس طلب

مظفر گڑھ، ڈی پی او کیخلاف ہڑتالیں، وکلاء کا آج اہم اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ اور مظفرگڑھ پولیس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال، وکلا کی مسلسل 22 دن سے ہڑتال،عدالتی کام بند،پولیس کا کچہری حدود میں داخلہ بھی 22 روز سے بند ہے،بار کی جنرل باڈی کا آج کو اجلاس طلب، صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالقیوم دستی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری بار ملک شفیق(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی کرپشن،بدعنوانی، وکلا کے خلاف جھوٹے پرچوں کا انراج،وکلا کے خلاف انتقامی کاروائیاں اور وکلا کے گھروں پر چھاپے انتہائی ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی پولیس ڈی پی او مظفرگڑھ کی ایما پر وکلا کے خلاف مسلسل  انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، ملک یاسین تھہیم ایڈووکیٹ اور خلیل کالرو ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج اور ان کے گھروں پر چھاپے کسی صورت برداشت نہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اور پولیس کے خلاف ہڑتال 22 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے،انہوں نے ہفتہآج کو بھی فل ڈے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا لائحۂ عمل طے کرنے کیلئے 29 مئی کو بار کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ صرف کچہری کی سیکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کچہری حدود میں آنے کی اجازت دی ہے باقی پولیس اہلکاروں پر بدستور یونیفارم میں کچہری حدود میں داخلے پر پابندی ہے انہوں نے ڈی پی او حسن اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کے تبادلے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس طلب