ملزم گرفتار ورنہ بچوں سمیت خودسوزی، متاثرہ خاتون کا اعلان

ملزم گرفتار ورنہ بچوں سمیت خودسوزی، متاثرہ خاتون کا اعلان

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) ٍقاسم بیلہ کے علاقہ محمد پور گھوٹہ کی رہائشی بیوہ سعید بی بی نے اہلخانہ فیاض اور کم سن بچوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 فدا، فیضان، عالیہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ میرے شوہر مرحوم اشفاق کے قتل میں ملوث قبضہ مافیا کے سرغنہ سابق لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور اس کے قریبی ساتھی مرکز ی ملزم ریاض کھر ودیگر ملزمان ہیں لیکن مال و زر اور سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے مقامی پولیس مذکورہ ملزمان کو خصوصی پروٹوکول اور ہمیں حراساں و پریشان کر رہی ہے اگر مذکورہ ملزمان کو بے گناہ قرار کیا گیا اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہ دی گئی میں تو بچوں سمیت کچہری چوک پر اجتماعی خود سوزی پر مجبور ہوجاؤں گی اسی لئے چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور ازخود نوٹس لیں سعید بی بی نے مزید کہا کہ ہمارے قریبی رشتہ داروں مغیث، سراج نے ہنڈا پیلس کے ہاشم سے محمد پور گھوٹہ میں 45کنال  کی اراضی ایک کروڑ 66 لاکھ میں خرید کی اور موقع پر 40لاکھ کی ادائیگی کرکے بیس مارچ 2021کو سٹھا کرایالیکن میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے 25مارچ کو عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا کیونکہ وہ مذکورہ اراضی پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا تھا جبکہ دوسری طرف ایف آئی آر میں میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ اس کاوقوعہ سے کوئی تعلق یا واسط نہ ہے اگر اس کا وقوعہ سے کوئی تعلق یا واسطہ نہ ہے تو اس نے عدالت میں جاکر مذکورہ اراضی بارے کیسے حکم امتناعی حاصل کرلیا درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث ریاض کھر میاں شہزاد مقبول بھٹہ کا قریبی ساتھی ہے اور قتل کے وقوعہ کے دوران میاں شہزاد مقبول بھٹہ سے اس کا ساڑھے گیارہ بجے سے لیکر سہہ پہر ساڑھے چار بجے تک سی ڈی آر ڈیٹا کے مطابق رابطہ رہا جبکہ مرحوم اشفاق کا قتل اسی روز دن تین بجے ہوا انہوں نے کہا کہ ہم جب 26مئی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر بھائی فیاض کے ساتھ پہنچے تو وہاں پر موجود میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور اس کے غنڈہ گرد ساتھیوں نے ہمیں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس موقع پر میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ راضی نامہ کرلیں ورنہ ہمیں مزید نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ مقامی پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا سعید بی بی نے کہا کہ مرکزی ملزم ریاض کھر اور میاں شہزاد مقبول بھٹہ ودیگر کو بے گناہ قرار کیا گیا تو وہ بچوں کے ہمراہ کچہری چوک پر  اجتماعی خود سوزی پر مجبور ہوجائیں گی اسی لئے چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ازخود نوٹس لیں اور مذکورہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور مذکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -