مخدوم مبین احمد کی وسی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو، لیاقت پور میں جلد  کیمپس قائم ہونیکا امکان، ذرائع

مخدوم مبین احمد کی وسی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات، اہم امور ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد نے کہا ہے کہ لیاقت پور میں جامعہ اسلامیہ کا کیمپس قائم کیا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 جائے گا۔رکن قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔لیاقت پور میں اعلی تعلیم کے امکانات روشن ہو گئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا لیاقت پور میں کیمپس قائم کیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ملاقات میں بتایا کہ ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سے دوری اور مواقع نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلبہ و طالبات اعلی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔ لیاقت پور میں اسلامیہ یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جانا ازحد ضروری ہے۔مخدوم مبین احمد کی تحریک اور دعوت پر وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب بروز آج ہفتہ تحصیل لیاقت پور کا وزٹ کر کے یونیورسٹی کے لیے مناسب جگہ کا تعین کریں گے۔ملاقات میں راز ش لیاقت پوری، نصیر احمد ناصر اور پی ٹی آئی رہنما عظیم اشرف چیمہ بھی موجود تھے۔

ذرائع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -