وزیر آبپاشی محسن لغاری سے عون حمید ڈوگر کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

  وزیر آبپاشی محسن لغاری سے عون حمید ڈوگر کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ ...

  

خان گڑھ (نامہ نگار)  پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کی نہروں میں پانی نہ ہونے پر ممبران صوبائی اسمبلی نے آواز بلند(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 کی جس پر مظفرگڑھ سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے بھی مظفر گڑھ میں موجود نہروں میں پانی نہ ہونے کا مسئلہ اٹھایا اور اس ضمن میں انہوں نے وزیر آبپاشی محسن لغاری سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ مظفرگڑھ میں آموں کے باغات ہیں نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے باغات کا کافی نقصان ہورہا ہے اپریل میں نہروں میں پانی چھوڑا جانا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا جو کہ کاشتکار کا معاشی قتل ہے شدید گرمی کی وجہ سے کاشتکار ڈیزل خرچ کرکے باغات کو پانی لگا رہا ہے جو کہ غریب کاشتکار کو مہنگا پڑتا ہے انہوں نہروں میں جلد از جلد پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تلیری نہر مظفرگڑھ میں 515 کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔

تبادلہ خیال 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -