جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھنے میں سابق حکمران سب سے آگے، اب ایسا نہیں ہوگا، جہانزیب کھچی، رائے ظہور احمد کھرل، انور واہلہ ودیگر کا ردعمل

جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھنے میں سابق حکمران سب سے آگے، اب ایسا نہیں ہوگا، ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی جہانزیب خان کھچی،رائے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 ظہور کھرل،جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر طاہر انور واہلہ نے کہا پنجاب کے سابق حکمرانوں نے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کرکے پورے بجٹ کا زیادہ حصہ تھوڑے سے حصے پر خرچ کرکے پورے جنوبی پنجاب کو تعلیمی لحاظ سے سڑکیں،پینے کا صاف پانی،صحت و صفائی غرضیکہ ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا پی ٹی آئی کے رہنماوں نے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد ایسے علاقوں کی جانب توجہ دی جنہیں اس سے پہلے نظر انداز کردیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شہباز اینڈ کمپنی اور پوری اپوزیشن نے انہیں ٹارگٹ بنا رکھا ہے وزیراعلی پنجاب جا اڑھائی سال کے دوران کوئی کرپشن سکینڈل نہیں سالہا سال سے وہ علاقے جن سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جاتا ریا وہاں ترقی کامرانی کا نیا سفر شروع کیا یہ لوگ جانتے نہیں کہ جس طرح وزیراعلی دلجمعی  سے کام کررہے ہیں آئندہ الیکشن تک اس خطے سے اپوزیشن کا نام و نشان ختم ہوجائے گا جس طرح وزیر عظم شب و روز کام کررہے ہیں بہت جلد یہ ملک ترقی پذیر ممالک کی صف سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا کیونکہ عمران خان کی سیاست ملک اور عوام کی فلاح کیلئے ہے اپوزیشن کی طرح خود دولت کے انبار لگانا نہیں سابق وزیراعلی بتائیں کیا لیہ،تونسہ،جتوئی،مظفرگڑھ،ڈی جی خان،ہارون آباد،بہاولنگر پنجاب میں شامل نہیں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -