ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب کا  جیل کا دورہ، سکول، خواتین وارڈ کا معائنہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب کا  جیل کا دورہ، سکول، خواتین وارڈ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک اعظم (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب اورسینئر سو ل جج کریمنل ڈویژن رانا تنویر احمد خان نے ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
جیل لیہ کا دورہ کیا۔معزز ججز صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال، کچن اسیران،نو عمر وارڈمیں قائم سکول، بارکس اور خواتین وارڈ کامعائنہ کیا۔ججزصاحبان نے سکیورٹی کے انتظامات کوچیک کرتے ہوئے تسلی بخش قرار دیااورمعمولی جرائم میں ملوث ایک حوالاتی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل محمدارشد نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی مہم ”خدمت آپ کی دہلیزپر“کے تحت جیل میں صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی آگاہ کیاجس پر ججز صاحبان نے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو سراہااور انہیں شاباش دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی بھی موجود تھے۔  
معائنہ