اسرائیلی جارحیت کیخلاف مختلف شہروں میں ریلیاں، عالمی ادارے کردارا دا کریں، مقررین

اسرائیلی جارحیت کیخلاف مختلف شہروں میں ریلیاں، عالمی ادارے کردارا دا کریں، ...

  

  لیاقت پور(نامہ نگار) جماعت اہلسنت تحصیل لیاقت پور کے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

صدر علامہ محمد اسماعیل سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے مسلمان ممالک کے حکمران متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں سنی تنظیموں کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں نے اسلام کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کیا ہوا ہے جس کی روک تھام ہونی چاہیئے چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری، سرپرست جماعت اہلسنت صوفی دل محمد نقشبندی، سابق کونسلر ریاض عباسی، تحصیل صدر سنی تحریک احسان الحق قادری اور ناظم اعلی جماعت اہلسنت ارشد ندیم سعیدی نے بھی خطاب کیا اور حکومت نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے ریلی نورانی چوک سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جس کی قیادت ارشد ندیم سعیدی، مفتی محمد سلیم رضوی، مولانا محمود احمد سعیدی، احسان قادری اور مولانا بشیر احمد نے کی ریلی میں تنظیم السعید، جماعت اہلسنت، انجمن طلبا اسلام، پاکستان سنی تحریک اور انجمن غلامان مصطفی کے کارکن شریک ہوئے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ڈاکٹر ڈاکٹر شفیق احمد سعیدی، ڈاکٹر احمد رضا، زوالفقار علی رند ایڈووکیٹ، طارق شاد، ڈاکٹر شبیر احمد، نصیر احمد فرخ، ارسل نصیر اور دیگر بھی موجود تھے۔جبکہ دیگر شہروں میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

مقررین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -