ریلوے کو بہترین ادارہ بنا کر دکھائیں گے، اعظم سواتی

ریلوے کو بہترین ادارہ بنا کر دکھائیں گے، اعظم سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ، کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)انجمن تاجران کے وفد نے تاجر اتحاد کے رہنما شیخ محمد عثمان کی سر براہی میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی ملاقات (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کی جس میں ملک واجد سعید،آصف شہزاد خان،مرزا فیصل شامل تھے،تاجر اتحاد کے رہنما شیخ محمد عثمان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے ساتھ مسافروں اور شہریوں کے لیے ریلوے پارک اور گرین بیلٹ بنایا جائے جبکہ کوٹ ادو جنکشن سے کراچی  پشاور چلنے والی خوشحال خان خٹک بھی بحال کی جائے اور دیگر ٹرینیں چلتن ایکسپریس،تھل ایکسپریس بھی چلائی جائیں،اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں شہریوں اور تاجر ان کو چاہئے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے کی کمرشل اور رہائشی اراضی کو چھوڑ کر دیگر اراضی پر اپنی مدد آپ کے تحت درخت لگائیں اور گرین بیلٹ بھی بنایا جائے،انجمن تاجران کے مطالبہ پر انہوں نے خوشحال خان خٹک کو ایک ماہ کے اندر چلانے کا بھی اعلان کیا جبکہ کوٹ ادو جنکشن سے دیگر ٹرینیں چلانے کا وعدہ بھی کیاانہوں نے کہا محکمہ ریلوے میں 50سال سے لوٹ مار جاری ہے وہ عوام کے پیسے کے امین ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ریلوے کے نظام کو 6 ماہ کے اندر ٹھیک کر دیا جائے،اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کے اردگرد گندگی کے ڈھیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے،شہریوں کے تعاون سے کمرشل اور رہائشی  اراضی کو چھو کر باقی تمام اراضی پر درخت اور گرین بیلٹ لگائے جائیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے محکمہ ریلوے کو بے دردی سے لوٹا ہے محکمہ میں ایک ریلوے پھاٹک کے لیے 40سے 50گینگ مین بھرتی کیے گئے ہیں جو کہ محکمہ پر بوجھ ہیں جب کہ محکمہ میں کئی گھوسٹ ملازمین بھی موجود ہیں جو کہ افسران کو آدھی تنخواہ دے کر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جن کی چھان بین کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی تعیناتی میں محکمہ ریلوے میں ایک نائب قاصدبھی بھرتی نہیں کیا جائے گا نوکری دینا سرکار کا کام نہیں،کوٹ ادو جنکشن پر چلنے والی اکلوتی پرائیویٹ ٹرین میرا ایکسپریس نیوز عید کی عوامی شکایات پر انہوں نے ڈی ایس ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں اور کنٹریکٹر کو وارننگ دی کہ وہ عوام کو سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک روپیہ بھی زائد کرایہ وصول نہ کریں نہیں تو کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا،انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ اس طرح کی شکایت تحریری طور پر موجودہ اسٹیشن ماسٹر کو دیں جو کہ ڈی ایس ریلوے تک پہنچائے گا اس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا،انجمن تاجران کے رہنما شیخ محمد عثمان کی شکایت پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پارک اور گرین بیلٹ کے لیے انہوں نے انجمن تاجران اور شہریوں سے اپیل کی کی ریلوے کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے پارک اور گرین بیلٹ بنائیں تاکہ شہریوں اور مسافروں کو خوبصورت ماحول میسر آ سکے،اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے جن کے موقع پر احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر ڈی ایس نوید مبشر چوہدری،ڈی سی او ریلوے ملتان عابدہ مریم لودھی،کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن ماسٹر رفیق خان گرمانی سمیت ڈویژنل افسران،پاکستان تحریک انصاف کیعمران رفیق بٹر کلیم اللہ نیازی عرفان احمد انصاری چوہدری سلیمان شفیق نیازی ساجد سلیم ذیشان سرور رانا تنویر رانا مزمل الیاس ہڈوار پرویز حجانہ سمیت  عہدیداروں اور کارکنان انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، قبل ازیں جب وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی جب کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور عہدیداروں عمران رفیق بٹر کلیم اللہ نیازی عرفان احمد انصاری چوہدری سلیمان شفیق نیازی ساجد سلیم ذیشان سرور رانا تنویر رانا مزمل الیاس ہڈوار پرویز حجانہ ودیگرنے ان کا فقید المثال استقبال کیا پھولوں کے ہاربھی پہنائے۔
اعظم سواتی

خان پور(نمائندہ پاکستان)سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر این اے 176و مرکزی رہنما میاں غوث محمد نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
گزشتہ روز دورہ خان پور کے موقع پر سیلون میں ملاقات کی اور انہیں ریلوے سے مطلق در پیش مسائل بارے آگاہ کیااور کہا کہ خان پور میں ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خاتمے ریلوے ہاکی گراؤنڈ،ریلوے کلب اور ریلوے ہسپتال کی بحالی بارے گفتگو کی۔جس پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریلوے کوپاکستان سٹیل مل جیسا ادارہ نہیں بننے دے گی۔پاکستان ریلوے کو بہترین ادارہ بناکر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے افسران کی ملی بھگت کے بغیر چوری نہیں ہوسکتی یہ چوریاں چھوٹے ملازمین کو ڈرادھمکا کر ان کے ذریعے کی جاتی ہیں، کرپٹ ریلوے افسران کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق پاکستان ریلوے افسران کا بھی بلاتفریق احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے چھوٹے ملازمین افسران سے ڈرنے کی بجائے ایمانداری سے اپنا کام کریں اور بچوں کورزق حلال  کھلائیں، چھوٹے ریلوے ملازمین میرے خاندان کی طرح ہیں ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ آنے والے بجٹ 2021-22میں تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خان پور میں ریلوے اراضی پر قابض کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس سے قیمتی ریلوے اراضی واگزار کروائی جائے گی، ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کا تحفظ ہمارا فرض ہے اور اس پر بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کے مطابق ریلوے کی زمین کسی بھی صورت میں نہیں بخشی جا ئے گی ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی بہت جلد گرئنڈ اپریشن کر کے ریلوے کی پراپرٹی کو واگزار کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ریلوے پولیس کے ذریعے لوگوں کے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں مگر جب آپریشن ہوگا تو اس میں پاکستان رینجرز سے مدد لی جائے گی۔ اس گھناؤنے کام میں ملوث پاکستان ریلوے پولیس اہلکاروں کو بھی اپنے کیے کی سزا بھگتنی پڑے گی۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر میاں طارق لطیف، تحصیل صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر فیصل جمیل، جنرل سیکرٹری جام شاہد محمود، اسٹیشن ماسٹر خان پورعبدالستار بلوچ، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر غلام عربی، آئی او ڈبلیو خان پور مقصود احمد ڈاہر، اے ای این رانا راحیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اعظم سواتی