معیشت مستحکم، آنیوالے سالوں میں ملک مزید ترقی کریگا، ابراہیم خان

 معیشت مستحکم، آنیوالے سالوں میں ملک مزید ترقی کریگا، ابراہیم خان

  

    ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم این اے ابراہیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے تجارتی خسارہ نہ صر ف ختم ہوا ہے بلکہ پہلی بار ملکی برآمدات، درآمدات سے بڑھ گئیں ہیں اصل ترقی کی اہداف یہی ہوتے ہیں کہ آپ دنیا سے کمائی کر رہے ہوں جب آپ کے پاس کچھ ہو گا تو ہی آگے بڑھ سکیں گے اور ہماری حکومت میں آگے بڑھنے کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ ماضی کی حکومتوں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 نے ملک کا جو بیڑہ غرق کیا اس کو سدھارنے میں وقت تو لگنا تھا اب ہم خسارے سے نکل چکے ہیں معیشت ترقی کر رہے ہے تو ملک خوشحالی کی طرف چلا رہا ہے۔ آنے والے سالوں میں ملک مزید ترقی کر ے گا۔ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے تو آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -