تبدیلی سرکار نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا، راشد بخاری

 تبدیلی سرکار نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا، راشد بخاری

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام پر وجود میں آنے والی 

(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح اس قدر بڑھ چکی ہے کہ قوم نا صرف خود کشیوں پر مجبور ہوچکی ہے بلکہ جو لوگ کل تک تحریک انصاف کے حامی تھے وہ اب ان کی ناقص حکومت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کی بدولت انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں،تبدیلی سرکار نے اپنے پونے تین سالہ دور اقتدار میں ملکی معیشت کا اس قدر بیڑا غرق کردیا ہے جس کی ماضی میں دور دور تک مثال نہیں ملتی۔اگر موجود حکومت معاشی مسائل کا حل چاہتے ہوئے عوام کو خوشحال کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ سب سے پہلے آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑاتے ہوئے ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرے تاکہ غربت و بے روزگاری کا سو فیصد خاتمہ ممکن ہوسکے اگر وہ اسی طرح زبانی کلامی باتوں کے ذریعے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل کرتی رہی تو آنے والے دنوں میں عوام کے معاشی مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔

راشد بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -