شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ، گواہوں پر  شہادتیں، جائیداد نیلامی کی درخواست پر کیس  کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرنیکا حکم

شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ، گواہوں پر  شہادتیں، جائیداد نیلامی کی درخواست ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ریفرنس میں  گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے اور جائیداد نیلامی کی درخواست پر سماعت(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 یکم جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزمان اسلم شاد اور اکرم شاد کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے شکایات درج کرائی کہ ملزمان نے مختلف مقامات پر ان کو سپیڈ بائیک کے نام کی موٹر سائیکلیں دینے کے بہانے اربوں روپے بٹورے ملزمان نے قسطوں کی موٹر سائیکلیں فراہم کیں نہ رقم واپس کی، جس پر ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کرکے ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ملزمان نے کاروبار کے نام پر لوگوں سے رقم ہتھیائی ہے۔تاہم آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -