مخدوم پور فوڈ سنٹر، وزن پورا کرنے کیلئے گندم میں مٹی ملانے کا انکشاف

مخدوم پور فوڈ سنٹر، وزن پورا کرنے کیلئے گندم میں مٹی ملانے کا انکشاف

  

 بارہ میل (نامہ نگار) مخدوم پور فوڈ انسپکٹر اور عملے کی ملی بھگت سے سرکاری گندم کی وسیع پیمانے پر خورد بر د ہونے لگی کی،(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

فوڈ انسپکٹر نے سرکاری گندم میں مٹی کی ملاوٹ کے لیے فوڈ سنٹر پر بااعتما د اور قریبی عزیز رکھے ہوئے ہیں،فوڈ کے افسران بھتہ لے کر خاموش۔تفصیل کے مطابق فوڈ سنٹر مخدوم پور کے انچارج ملک عمران نے اپنے ماتحت عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری گندم کی وسیع پیمانے پر خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور افسران نے خورد برد کی گئی گندم کا وزن پورا کرنے کے لیے مٹی کی ملاوٹ شروع کردی ہے،رات کے وقت فوڈ سنٹر مخدوم پور سے گندم کی گاڑیاں لوڈ کرکے فلور ملز کو سپلائی کی جاتی ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوڈ انسپکٹر ملک عمران نے سرکاری گندم میں مٹی وغیرہ شامل کرنے کے لیے اپنے قریبی عزیز رکھے ہوئے ہیں جو کہ متعلقہ فوڈ سنٹر پر خفیہ جگہوں پر گندم میں مٹی کی ملاوٹ کرتے ہیں،کرپشن کے اس کالے دھندے میں فوڈ انسپکٹر ملک عمران مبینہ طور پر اعلی افسران کو بھی برابر کا حصہ دیتا ہے،فوڈ انسپکٹر ملک عمران نے کرپشن شدہ رقم سے کروڑوں کے اثاثے بنائے ہیں،فوڈ سنٹر پر قریبی عزیز اس لیے رکھے ہوئے ہیں کہ ان کی تنخواہ سے بھی رقم بٹورتا ہے،کچھ دن پہلے بین الصوبائی گندم سپلائی کی نیوز شائع ہوئی لیکن،،چمک کی کمال،، سے سب معاملہ ٹھپ ہوگیا، باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوڈ انسپکٹر کھل کر کرپشن کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میں افسران بالا کو برابر کا حصہ دیتا ہوں،عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ فوڈ انسپکٹر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور نیب جیسے ادارے کو چاہیے کہ اس کے اثاثوں کو چیک کرے،جب مؤقف جاننے کے لیے ڈی سی خانیوال سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کال اوکے نہ کی۔

انکشاف 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -