فنڈز مختص، پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرینگے، محسن لغاری

فنڈز مختص، پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرینگے، محسن لغاری

  

  جام پور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لیے کئی اقدامات کر رہی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ہے بجٹ میں تعلیم وصحت کے شعبوں کی بہتری کے علاوہ پسماندہ علاقوں کے لیے کثیر فنڈ ز مختص کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ابپاشی وممبر کابینہ کمیٹی سردار محسن خان لغاری نے بجٹ میٹنگ کے بعد ٹیلی فون پر بتائی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزار کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ ان شاء اللہ پنجاب کی تمام محرومیاں دور کی جائیں گی۔ تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کی عوام کا استحصال کیا اب ایسا نہیں بجٹ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق زیادہ فنڈز پسماندہ علاقوں میں اانفراسٹریچکر کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بجٹ بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈر کو مشاورت میں شامل کیا جارہا ہے۔ ان کی اراء کی روشنی میں بجٹ کی تیاری کی جائے گی۔ اور جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے بجٹ میں کوٹہ کے علاوہ ازیادہ سے زیادہ اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ حلقہ کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ سندھ کے پانی کے  استحصال پر جواب میں کہا کہ سندھ کو حصہ کا پورا پانی دیا جارہا ہے۔

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -