سندھ میں کرپشن اور ڈاکو راج، پیپلز پارٹی سیکورٹی رسک بن چکی: حلیم عادل 

سندھ میں کرپشن اور ڈاکو راج، پیپلز پارٹی سیکورٹی رسک بن چکی: حلیم عادل 

  

  اسلام آباد (این این آئی) سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ میں ڈاکو اور کرپشن کا راج ہے،پیپلز پارٹی سیکورٹی رسک بن چکی ہے،پنجاب نے پانی بند نہیں کیا، سندھ کے کینالوں سے پانی اپنے وڈیروں کو دیا گیا،سندھ میں کچے پکے کے ڈاکو ؤں کیخلاف اسمبلی سمیت ہر طرف کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ارسا ہیڈکواٹر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سندھ ہمارا صوبہ ہے،سندھ کی جنگ ہم نے لڑنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی حکومتی پارٹی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے،ارسا میٹنگ میں تمام صوبائی رہنما آن لائن میٹنگ میں موجود تھے،فنڈز کی تقسیم اتنی ہوتی جتنا ریونیو حاصل ہوتا ہے،کورونا کی وجہ سے ریونیو صوبے اور مرکز میں کم فنڈ اکھٹا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 229ارب روپے سندھ این ایف سی ایوارڈ کے تحت کم پیسے گئے،سب صوبوں کو این ایف سی کے پیسے کم ملے ریونیو کم اکھٹا ہونے کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول نے کہا تھا بارش کم آتی تو پانی کم آتا یہی ہوا بارش کم ہوتی تو پانی کم آیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اب سکڑ کر سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی۔

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ اول -