مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید، 12سے زائد گرفتار
سرینگر (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گانوپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاآخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد کے اضلاع کے مختلف علاقوں سے بارہ سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ضلع اسلام آباد میں پولیس نے دو بھائیوں سمیت چھ کشمیریوں پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالاقانون لاگو کردیا شوپیاں کے علاقے بمنی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک 28سالہ نوجوان کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد اسکی والدہ حرکت قبل بند ہونے سے وفات پا گئی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کولگام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس آئندہ دنوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں تیزی لائے گی کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندرمودی کی فسطائی بھارتی حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے سرینگر کے علاقے آنچار صورہ اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں کشمیریوں کے پر امن مظاہروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید محمد اشرف صحرائی کے غیر قانونی طور پر نظر بند بیٹوں راشد صحرائی اورمجاہد صحرائی کی صحت کے بارے میں شدید تشویش ظاہر کی ہے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے بیان میں ان کی فوری رہائی کامطالبہ بھی کیاگیا ہے۔ حریت رہنماؤں بلال احمد صدیقی اور ڈاکٹر مصیب نے راشد صحرائی اورمجاہد صحرائی کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کوبھارت کی سامراجی اور شیطانی ذہنیت کی بدترین مثال قراردیا ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں قید محمد اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں سمیت کم سے کم 84 نظربند مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں پہلے 20قید ی کورونا وائرس میں مبتلا تھے جبکہ جمعرات کو مزید 64قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔حریت رہنماؤں مختار احمد وازہ، محموداحمد ساغر اور سید اعجاز رحمانی نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکرکے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ادھر کشمیر میڈیا سروس کی طر ف سے جمعہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوبا ء سے نمٹنے میں مودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے بھارت بھر میں مہلک وبا ء نے تباہی مچادی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت وبائی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طورپر ناکام ہے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت مہلک وباء کے باعث3لاکھ18ہزار895ہلاکتوں کے ساتھ امریکہ اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے۔
کشمیری شہید