نواز شریف نے ثابت کیا ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،حمزہ 

نواز شریف نے ثابت کیا ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،حمزہ 

  

لاہو ر(این این آئی) قائد حز ب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا کرم ہوا کہ پاکستان کا پرچم آج پوری دنیا میں سربلند ہوا،آج کے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنیوالوں کو پاکستان کے آہنی عزم اور ارادے کا پتہ چلا۔قائد محمد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے،نواز شریف نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے،نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف وہ کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے، جو پاکستان کے مفاد میں ہے،نواز شریف نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان اپنے عزت و وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سائنسدان اور جوہری پروگرام سے جڑے ہر فرد اور ادارے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ایسی قیادت اور قوم کا یہ جذبہ اور طرزِ عمل موجود ہو تو کوئی چیلنج بھی چیلنج نہیں رہتا۔نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی نظریاتی بقا سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -