پاکپتن، فائرنگ کے واقعہ میں کمسن بچی سمیت 2افراد مارے گئے، 10زخمی 

پاکپتن، فائرنگ کے واقعہ میں کمسن بچی سمیت 2افراد مارے گئے، 10زخمی 

  

 پاکپتن (نمائندہ پاکستان)پاک پتن کے گاؤں سنگھ پورہ میں مبینہ چوری کا مقدمہ درج کروانے پر ملزمان نے دیہاتی رمضان کے گھر گھس کر فائرنگ کی جس پر دیہاتی کے اہلخانہ کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، 6 سالہ بچی زارا اور حملہ آور ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق دیہاتی کی جانب سے فائرنگ کرنیوالوں پر 3 روز پہلے چوری کا شبہ ظاہر کیا گیا تھاواقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں دریں اثناء مقتولہ بچی جویریہ کے ورثاء نے نگینہ چوک میں شدید احتجاج کیا اور تھانہ کلیانہ پولیس پر جانب داری کرنے کا الزام عائد کیا۔

دو افراد ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -