چورستہ،کمسن بچے سے بداخلاقی،ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزم گرفتار

چورستہ،کمسن بچے سے بداخلاقی،ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزم گرفتار

  

اوکاڑہ،بصیر پور(نامہ نگار)اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان پولیس کی کامیاب کارروائی۔بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان نے بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی،اوباش ملزمان مبشر شہزاد عرف ثانیہ مرزا اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج۔مقدمہ میں تین نامزد ملزمان کے علاوہ دو نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔ اوکاڑہ کے علاقہ لدھیوال کے رہائشی نہم جماعت کے طالب علم شہباز کو مقامی رہائشی اوباش نوجوانوں مبشر شہزاد عرف ثانیہ اور شاہد مقبول نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نہر پر لے جا کربداخلاقی کانشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی چورستہ میاں خان پولیس نے واقعہ کا علم ہوتے ہی بروقت کارروائی کی۔ ایس ایچ او ریحانہ کوکب کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کو طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچے کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او فیصل شہزاد نے بروقت کارروائی پر چورستہ میاں خان پولیس کو شاباش دی۔مقدمہ متاثرہ بچے شہباز کے والد شوکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -